ads

Sunday, August 9, 2020

بھارت سے 11 پاکستانی مہاجرین کی لاشیں برآمد

جودھ پو(۔ 09اگست2020ء) : بھارت سے 11 پاکستانی مہاجرین کی لاشیں برآمد، مبینہ طور پر پاکستانی مہاجرین کی موت زہریلی گیس کے باعث ہوئی، بھارتی پولیس نے اجتماعی خودکشی قرار دیدیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع جودھپور کی تحصیل ڈیچو کے ایک فارم سے 11 ہندو پاکستانی مہاجرین کی لاشیں ملی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ زہریلی گیس کی وجہ سے یہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندان کے افراد نے اجتماعی خودکشی کی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے فصلوں میں استعمال ہونے والی کھاد کی بو آرہی تھی۔ ہوسکتا ہے انہوں نے یہ کیمیکل پانی میں ملا کر پی لیا ہو۔ خاندان کے افراد کی ہلاکت رات کے وقت ہوئی اور اس حوالے سے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ہجرت کرکے آنے والا یہ ہندو خاندان مالی مشکلات کا شکار تھا ، متاثرہ فیملی 2012 میں پاکستان کے صوبہ سندھ سےآئی تھی۔

No comments:

Post a Comment

RAF Lossiemouth jets scrambled to Russian aircraft

  RAF jets were scrambled to intercept four Russian military aircraft to the north of Scotland. Typhoons from RAF Lossiemouth in Moray and a...