بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا سائبر اٹیک کے ذریعے دفاعی حکام کے موبائل ہیک کرنے کا منصوبہ تھا،پاک فوج نے سائبر حلموں کو روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دئیے۔آئی ایس پی آر
بھارتی سائبر اٹیک کے ذریعے دفاعی حکام کے موبائل ہیک کرنے کا منصوبہ تھا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبر حلموں کو روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دئیے ہیں۔تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرکاری اہلکاروں اور فوجی اہلکاروں کے تکنیکی آلات کو ہیک کر کے دھوکہ دہی کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
No comments:
Post a Comment